پاکستان کرکٹ بورڈ کے ریگولر ملازمین کیلئے بری خبر

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ملازمین کی گریجویٹی ختم کردی۔ادارے میں کام کرنے والے ریگولر ملازمین کوآگاہ کردیا گیا کہ رواں سال 15مئی سےگریجویٹی کا سلسلہ ختم کردیا گیاہے اور واجبات کی وصولی کیلئے ایک فارم بھی جاری کیاگیاہے

جس کے مندرجات میں ایک حلف نامہ بھی شامل ہے جس کے تحت بورڈ ملازمین گریجویٹی کے حوالے سے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرسکیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فارم جاری کرتے ہوئے یہ بھی واضح کیا ہے کہ 14مئی تک کے واجبات میں جہاں ضروری ہوا کٹوتی بھی کی جائے گی ۔

تعارف: newseditor