مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم اپنے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کی خدمات سے محروم ہوگی۔ جیتن پٹیل کو پاکستان کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ کے لیے بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت انگلش ٹیم کو جوائن کرنا تھا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق اب جیتن پٹیل انگلش تیم کو جوائن نہیں کر سکیں کیونکہ ان کے پاس موجود ویزہ انہیں برطانیہ میں صرف کھلاڑی کی حیثیت سے کام کی اجازت دیتا ہے۔
انگلش کرکٹ بورڈ نے بھی تصدیق کی ہے کہ نیوزی لینڈ کے جیتن پٹیل ویزا مسائل کی وجہ سے کوچنگ اسٹاف کو جوائن نہیں کرسکیں گے۔جیتن پٹیل اب انگلینڈ میں بولنگ کنسلٹنٹ کی بجائے واروکشائر کے لیے ٹی 20 کھیلیں گے۔ واروکشار کے ساتھ ان کا معاہدہ رواں انگلشن سیزن تک ہے جس کے بعد وہ ریٹائر ہوجائیں گے۔