بین سٹوکس فیملی مصروفیات کے باعث پاکستان کیخلاف باقی میچوں سے دستبردار

مانچسٹر (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ میچز سے دستبردار ہوگئے۔بین اسٹوکس کا شمار ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین آلا راؤنڈرز میں ہوتا ہے تاہم وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کوئی خاطر خواہ کارکردی نہیں دکھا سکے ہیں۔

بین اسٹوکس فیملی وجوہات کے باعث پاکستان کے خلاف سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں اور وہ آخری 2 ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔بین اسٹوکس اس ہفتے برطانیہ سے نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو 3 وکٹوں سے باآسانی شکست دی ہے جس کے بعد میزبان ٹیم کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

تعارف: newseditor