ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان انٹر نیشنل ویلفئر فاءونڈیشن کے زیر اہتمام ایس ایس پی و سابق انٹر نیشنل فٹبالر ملک اعجاز گوگا کی جانب سے انکے دفتر میں سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود کی زیر صدارت ملک بھر سے آئے ہوئے سابق و موجودہ انٹر نیشنل فٹبالرز کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک ہداءت الحق شکیل اختر ھاجی ستار ارشد جعفر شاہ اور دیگر انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی انٹر نیشنل فٹبالر ملک اعجاز گوگا نے کہا کے فٹبال کے کھیل کے فروغ کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ا اور فٹبالرز کے کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور تمام انٹر نیشنل فٹبالرز کی مدد کی جائے گی چاہے وہ علاج کی صورت میں ہو یا مالی معاونت کی صورت میں کسی بھی انٹر نیشنل کھلاڑی کو اگر کو مسئلہ درپیش ہو تو پاکستان انٹرنیشنل ویلفئر فاءونڈیشن کے پلیٹ فارم سے رابطہ کرے
تاکہ اس کی بر وقت مدد کی جاسکے اس موقع پر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود نے کہا کہ انٹر نیشل فٹبالرز کی مدد کے لئے پاکستان انٹر نیشنل فٹبالرزویلفئر فاءونڈیشن کا قیام انتہائی خوش آئند اقدام ہے اور اس سے سابق فٹبالرز کے مسائل حل ہونگے انہوں نے ملک اعجاز گوگا کو پرانے اور موجودہ انٹر نیشنل فٹبالرز کو اکٹھا کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے