لاک ڈائون ختم ہونے پرضلع راولپنڈی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کاآغاز ہوگیا،شمس توحید عباسی

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرراولپنڈی شمس توحیدعباسی نے کہاہے کہ لاک ڈائون ختم ہونے پرضلع راولپنڈی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کاآغاز ہوگیاہے تاہم ایس اوپیز کے تحت فی الحال صرف ٹریننگ سیشن شروع کئے گئے ہیں جبکہ مرحلہ وار ان میں اضافہ کیاجارہاہے اور انشاء اللہ ایک ہفتہ تک ہاکی، کرکٹ، آرچری،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس اوردیگر کھیلوں کی مکمل سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی ۔

لیاقت باغ سپورٹس کمپلیکس میں راولپنڈی ڈویژن آرچری ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس او نے کہاکہ حکومتی ہدایات کے مطابق ریسلنگ، کبڈی، رگبی اورجسم کو براہِ راست چھونے والے دیگر کھیلوں کی فی الحال اجازت نہیں ہے ۔ شمس توحیدعباسی نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر)انوارالحق نے ہدایت کی ہے کہ تمام کھلاڑی اورآفیشلز ٹریننگ کے دوران ایس اوپیز کامکمل خیال رکھیں تاکہ کورونا وائرس کومکمل شکست دی جاسکے۔

تعارف: newseditor