ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن سندھ کے عہدیداران کی ترقیوں کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سے مشترکہ اپیل

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ)ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ایسوسی ایشن سندھ کے عہدیداران نے ایک مشترکہ بیان میں وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ جاتی ترقیوں کے بورڈ دوم میں سندھ کالج ایجوکیشن کے پروفیسرز, لائیبریرین اور ڈی پی ایز کے کیسز بھی شامل کئے جائیں.

انکا کہنا ہے کہ کالجز کے اساتذہ کی مختلف تنظیموں کے مطابق تمام کیسز مکمل ہیں اور بورڈ ٹو میں کالج ایجوکیشن کے کیسز کی عدم شمولیت پر ہر ایک کو تشویش ہے۔

اس لیئے ہم دوبارہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ محکمہ جاتی ترقیوں کے بورڈ ٹو کی نئی تاریخ کے اعلان اور اس میں سندھ کالج ایجوکیشن کے پروفیسرز, لائیبریرین اور بالخصوص ڈی پی ایز کے کیسز بھی شامل کئے جائیں۔انہوں مزید کہا کہ چونکہ تمام کیسز مکمل ہیں اس لیئے ہم سیکریٹری کالج ایجوکیشن سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن کے گریڈ 17 سے گریڈ 18 کے پروموشنز کے لیئے ڈی پی سی کی میٹنگ کی تاریخ کا جلد از جلد اعلان کریں اور انکی بے چینی دور کریں۔

تعارف: newseditor