جامشورو بیس بال و والی بال ایسوسی ایشنز کے تعاون سے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں اسپورٹس ایونٹس کا کوٹری میں سپورٹس واک سے آغاز

کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ)حيدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جامشورو بیس بال و والی بال ایسوسی ایشنز کے تعاون سے جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں اسپورٹس ایونٹس کا کوٹری میں اسپورٹس واک سے آغاز کردیا گیا۔ایونٹ آرگنائزرز انجینیئر شاہد کاظمی و سید مسرت علی کی نگرانی میں نیشنل ہائی وے اللہ والا چوک کوٹری پر اسپورٹس واک میں مختلف مقامات پر بیس بال، والی بال،ہاکی، ٹگ آف وار، سافٹ بال اور دیگر کھلاڑیوں، آفیشلز، ہیومن رائٹس رسائی

پی ڈی پی فائونڈیشن اور دیگر سماجی تنظیموں نے شرکت کی اور قوم کو اپنے پیغامات دیئے۔آخر میں اللہ والا چوک کوٹری پر مہمانان خاص حيدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ، ہیومن رائٹس رسائی جامشورو کے رہنما راجہ سکندر علی ایڈوکیٹ، محمد اسحاق قریشی ایڈوکیٹ، قربان بھنڈ، خالد مہیسر، اسپورٹس آرگنائزر زاہد بلوچ، ہرجی لال، کے علاوہ بیس بال، سافٹ بال، ٹگ آف وار کے نیشنل سطح کے کھلاڑی زاکر خشک، ظہیرمگسی، کامران جت، تلسی میگھواڑ اور دیگر نے بھرپور شرکت کی۔

تعارف: newseditor