اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں جشن آذادی کے حوالے سے رنگارنگ تقریب کا انعقاد

1984 اولمپک گولڈ میڈلسٹ اولمپئین ایاز محمود نے بحیثیت مہمان خاص جشن آزادی کا کیک کاٹا

کھیلے گئے نمائشی ہاکی میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو 4-3 سے شکست دیدی

پاکستان ہمیں لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ملا ہے ، ہمیں آذادی کی قدر کرنی چاہیئے ، اولمپئن ایاز محمود

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں یوم آزادی کی مناسبت سے کھیلا گیا نمائشی ہاکی میچ قائد اعظم الیون نے جیت لیا ، برقی قمقموں کی روشنی میں منعقد ہونیوالے میچ میں قائد اعظم الیون نے علامہ اقبال الیون کو 4-3 سے شکست دیدی ، فاتح ٹیم کی جانب سے اولمپئین کاشف جواد ، اولمپئین عباس حیدر ، سابق انٹرنیشنل سبطین رضا اور علی مسرت نے ایک ، ایک گول اسکور کیا ، علامہ اقبال الیون کی جانب سے تسنیم عثمانی ، محمد علی اور عاصم عباسی نے ایک ، ایک مرتبہ گیند کو جال کی نظر کیا ۔

اس موقع پر پاکستان کے 73 ویں جشن آذادی کا کیک بھی کاٹا گیا ، تقریب کے مہمان خصوصی اولمپئین ایاز محمود نے کیک کاٹا اس موقع پر پاکستان کے سابق ورلڈ چیمپئین کپتان اولمپئین اصلاح الدین سمیت ، اولمپئین قمر ابراھیم ، اولمپئین کامران اشرف ، اولمپئین سید سمیر حسین ، اولمپئین کاشف جواد ، اولمپئین عباس حیدر ، سابق انٹرنیشنل محمد علی خان ، مبشر مختار ، ارشاد حیدر ، محمد یوسف ، سید صغیر حسین ، اسد ظہیر ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ، سینیر نائب صدر محفوظ الحق ، جوائنٹ سیکریٹری اصغر بلوچ ، غلام محمد اور دیگر بھی موجود تھے ۔

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم آزادی ہمیں اخوت و رواداری کیساتھ ہمت و بہادری اور اتحاد کا درس دیتی ہے اس دن ہمارے آباؤ اجداد نے لازوال قربانیاں دیکر اپنا وطن حاصل کیا تھا انہی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم آزاد معاشرے میں سکھ کا سانس لے رہے ہیں اس دن کو شایان شان۔ طریقے سے منانا چاہییے اصلاح الدین اکیڈمی میں ہر سال جشن آذادی کو قومی جوش و جذبے کیساتھ منایا جاتا ہے ۔ تقریب سے اولمپئین اصلاح الدین ، سمیر حسین ، کامران اشرف ، احمد علی راجپوت و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔

تعارف: newseditor