سائوتھمٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 236 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنا رکھے تھے، رضوان 60 اور نسیم شاہ ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔محمد رضوان نے کھیل کے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی اور وہ اپنے اسکور میں 12 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد اسٹیورٹ براڈ کا شکار ہو گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے اسٹیورٹ براڈ نے 4 جب کہ جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔پاکستان کی جانب سے عابد علی نے 60، بابراعظم نے 47 اور اظہر علی نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔
پاکستان کے 236 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز بھی مایوس کن رہا اورایک کے مجموعی سکور پر اس کی پہلی وکٹ اس وقت پویلین لوٹ گئی جب شاہین آفریدی کی گیند پر اسد شفیق نے برنز کو صفر کے سکور پر آئوٹ کردیا،اس کے بعد بارش شروع ہو گئی اور کھیل روکنا پڑا
جس وقت کھیل روکا گیا انگلش ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر سات رنز بنائے تھے جبکہ اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 229رنز درکار تھے۔