یونس خان کی لیگ سپنر یاسر شاہ کے بال سنوارتے ویڈیو وائرل

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان اور یاسر شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یونس خان لیگ سپنر یاسر شاہ کے ہاتھ سے بال بنا رہے ہیں،ویڈیو کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔ شائقین نے کہا کہ یونس خان کھلاڑیوں کے کوچ نہیں بلکہ دوست اور اچھے ہیئر سٹائلسٹ بھی ہیں ۔

یونس خان کھلاڑیوں سے دوستوں کی طرح گھل مل گئے۔ماضی میں الگ تھلگ رہنے والے یونس خان کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ ماحول میں کام کررہے ہیں

ان کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑی تو میرے بیٹے اویس جیسے ہیں ،ان کے ساتھ کام کرکے مزہ آرہا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ یونس خان نے روایتی کوچنگ کے بجائے کھلاڑیوں کے ساتھ محبت کا رشتہ قائم کرنے کی کوشش کی ہے۔

error: Content is protected !!