پاکستان کرکٹ بورڈ شعیب اخترکی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) پی سی بی پیسرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق 45 سالہ سابق سپیڈ سٹار کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں یہ خصوصی ذمہ داری دینے کے لیے بات کی جا رہی ہے

شعیب اختر جزوی طور پر خدمات کیلیے بھی اپنی دستیابی ظاہر کر سکتے ہیں، یاد رہے کہ اس سے قبل محمد یوسف اور عبدالرزاق کو بھی ہائی پرفارمنس سینٹر میں ذمہ داری سپرد کرنے کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں،اس حوالے سے مزید پیش رفت چند روز میں ہونے کا امکان ہے۔

تعارف: newseditor