ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے سکواڈز کو حتمی شکل دینے پر غور

چھ ایسوسی ایشنز کے کوچز کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر سے مختلف معاملات پر گفتگو


لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) نئے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کیلئے اسکواڈز کو حتمی شکل دینے پر غور شروع کردیاگیا ۔ اس سلسلے میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نو منتخب کوچزنے ڈائریکٹر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان، ہیڈ آف ہائی پرفارمنس کوچنگ گرانٹ بریڈ برن اورہیڈ آف انٹرنیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ ثقلین مشتاق سے ملاقات کی جس میں ڈومیسٹک سیزن کیلئے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کی انتظامیہ اور کوچز کی مشاورت سے ڈومیسٹک سیزن کیلئے تمام ٹیموں کو حتمی شکل دے دی جائے گی ۔

بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال نے کہا کہ وہ ایک مضبوط ٹیم کی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ سیزن میں بطور کھلاری شرکت کی تھی لہٰذا وہ جدید کرکٹ اور اس کے چیلنجز سے مکمل آشناہیں۔

تعارف: newseditor