گوادر انٹرنیشنل ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول اگلے سال نومبر میں منعقد ہوگا

45 ممالک کے 400 ایتھلیٹس سمیت اسپورٹس منسٹرز اور مندوبین گوادر میں فیسٹیول کی شان بڑھائیں گے

نیزہ بازی، ٹریڈیشنل تیراندازی ، اونٹ ریس ، بیلٹ ریسلنگ اور چائنہ کے کلچرز کھیل شامل ہیں

کراچی: حکومت بلوچستان اور پاکستان کونسل فار ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز جس کی سربراہ سینیٹر محمد علی سیف ھیں نے روایتی کھیلوں کے ذریعے دنیا کو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کو دنیا میں متعارف کروانے کے لئے ماسٹر پلان تیار کیا ہے۔ پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں اگلے برس کھیلوں کا عالمی میلہ سجے گا ، نومبر 2021 میں گوادر انٹرنیشنل ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول منعقد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز کے وفد نے حکومت بلوچستان کو پلان دیدیا۔ آئی سی ٹی ایس جی کے صدر اور پی ٹی ایس جی کے پیٹرن ان چیف خلیل احمد خان کی قیادت میں چار رکنی وفد نے بلوچستان کے سپورٹس سیکرٹری میر عمران گچکی سے کوئٹہ میں ملاقات کی وفد میں پاکستان ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر افتخار ، فنانس سیکریٹری کاظم علی چنگیزی، ڈائریکٹر میڈیا طارق علی، نائب صدر خالد شاہ اور میجر علی شامل تھے۔ اسپورٹس سیکریٹری میر عمران گچکی نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروادی تاہم حتمی منظوری وزیر اعلی بلوچستان جام کمال دینگے۔

اسپورٹس فیسٹیول میں نیزہ بازی ، اونٹ ریس، بیلٹ ریسلنگ ، ٹریڈیشنل تیراندازی اور چائنیز ثقافتی کھیل شامل ہیں۔
45 ممالک کے 400 ایھتھلیٹس شرکت کرینگے، انٹرنیشنل ریفریز بھی بلائے جائینگے۔ ڈی جی یونیسکو سمیت 45 سے زائد ممالک کے وزرائے کھیل اور مندوبین بھی روایتی کھیل دیکھنے گوادر آئیں گے اور انٹرنیشنل ٹریڈیشنل اسپورٹس اینڈ گیمز فیسٹیول پاکستان اور گوادر کے وقار میں اضافہ کریں گا جو پاکستان میں پہلی بار منعقد ہورہا ہے۔ خلیل احمد خان نے بریفنگ میں کہا کہ ایتھلیٹس کی میزبانی کرنا اور وزراء بلوچستان کو بلوچستان کی مقامی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جبکہ کھلاڑیوں کی رہائش کے لئے گوادر میں روایتی ویلج اسٹائل پنڈال قائم کیا جائے گا۔ یہ کھیلوں کی سیاحت کا ابھی آغاز ہے اور بی آر آئی اور سی پی ای سی کو دنیا کو دیکھنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ حکومت بلوچستان جلد ہی اس تقریب کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کرے گی۔

تعارف: newseditor