بارباڈوس(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق ویسٹ انڈین کپتان اور اپنے دور کے بہترین کرکٹر برائن لارا نے انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بہترین اننگز پر اظہرعلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قائد نے ماڈرن کرکٹ میں شاندار اننگز کھیل کر خود کو منوا لیا
جن کی فواد عالم اور محمد رضوان کے ساتھ شراکتوں نے پاکستانی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچا لیا۔برائن لارا نے سوشل میڈیا پراپنی پوسٹ میں کہاکہ وہ اظہرکی اننگزکو ماڈرن کرکٹ میں کسی کپتان کی جانب سے کھیلی گئی بہترین اننگز قرار دیتے ہیں۔