سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے گذشتہ 17 سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ایوارڈ تقسیم کرنے کااعلان کردیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے گذشتہ 17 سندھ گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ایوارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے.کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریبات صوبے کے 6 بڑے بڑے شہروں میں منعقدہونگی، جن میں کراچی، لاڑکانہ، بے نظیر آباد، میرپورخاص، سکھر اور حیدرآباد شامل ہیں، جس کے لئے کھلاڑیوں کی آن لائن رجسٹریشن (آج) بدھ سے شروع ہوگی۔

سندھ گیمز ایسوسی ایشن کے صدر مدثر رزاق آرائیں نے  بتایا کہ سندھ گیمز ایسوسی ایشن نے اپنے ایک ایگیوز کیمٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ صوبے میں اب تک17 سندھ گیمز کھیلی جا چکی ہے اور ان تمام گیمز میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ایوارڈ تقسیم کئے جائیں، اس سلسلہ میں ایوارڈ تقسیم کے لئے کھلاڑی کو اپنے، اپنے ناموں اور ریکارڈ کی رجسٹریشن آن لائن کروانی ہوگی ۔

رجسٹریشن (آج) بدھ سے شروع ہوگی جو کہ 5 ستمبر تک جاری رہے گی، مزید معلومات کے لئے فون نمبر 02133324542 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے،

error: Content is protected !!