مرحوم پاکستان میں تائیکوانڈ متعارف کروانے والے حکیم نادر عباس مرحوم کے صاحبزادے تھے
لاہور( سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں مارشل آرٹ کے معروف اسٹائل تائیکوانڈو کو متعارف کرانے اور نیشنل سکول آف تائیکوانڈو ایسو سی ایشن کے بانی حکیم نادر عباس زیدی بلیک بیلٹ ٹین ڈان (ڈبلیو ٹی ایف، کوریا) مرحوم کے صاحبزادے نیشنل سکول آف تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ینگ ماسٹر سیدکرار عباس زیدی بلیک بیلٹ سکستھ ڈان (ڈبلیو ٹی ایف، کوریا)کو آہوں اور سسکیوں میں فیروز پور روڈ پر واقع فردوسیہ قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
مرحوم کی نماز جنازہ میں تائیکوانڈوکے انٹر نیشنل کھلاڑی علی ریاض بلیک بیلٹ فورتھ ڈان(ڈبلیو ٹی ایف ،کوریا)اور خاور محمود بلیک بیلٹ فورتھ ڈان( ڈبلیو ٹی ایف ،کوریا)سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سیدکرار عباس زیدی گزشتہ روز برین ہیمرج کے باعث انتقال کر گئے تھے ان کی عمر ستائیس سال تھی۔
تائیکوانڈ کے نوجوان کھلاڑی سید کرار عباس زیدی کا جنازہ جب ان کی رہائش گاہ ملتان روڈ پر واقع سوڈیوال کالونی اے بلاک سے اُٹھایا گیا تو وہاں موجود ہر آنکھ اشک بار تھی ۔نمازہ جنازہ کے بعد لوگوں کی کثیر تعداد نے مرحوم سید کرار عباس زیدی کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دُعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔