محمد حفیصظ کی بھی نصف سنچری،پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 196رنز کا ہدف دیدیا،انگلینڈ کے7اوورز میں 66 رنزپر دو آئوٹ

مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو 196 رنز کا ہدف دے دیا۔جس کے جواب میں انگلش ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر سات اوورز میں 66 رنز بنا لئے تھے،مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش ٹیم کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے ۔

قومی ٹیم کی اننگز کا آغاز مستحکم رہا اور اوپنرز نے 72 رنز کا پراعتماد شراکت قائم کی، پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 36 رنز بنا کر عادل رشید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔112 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 44 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شعیب ملک تھے جو 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر محمد حفیظ نے اپنی جارحانہ اننگز جاری رکھی اور 26 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے نصف سینچری مکمل کی، حفیظ آخری اوور میں 36 گیندوں پر 69 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹوم کورن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ افتخار احمد 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 2 اور کرس جورڈن اور ٹوم کورون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔

تعارف: newseditor