ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے یراہتمام انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 15 ستمبر سے شروع ہوگا ،اسفندیارخان خٹک

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 15 ستمبرسے شروع ہوگا جس کا مقصد نئے کھلاڑیوں کی تلاش ہے ان میں سات بوائز ارو چار گرلز گیمز سے آغاز کیاجارہا ہے انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کا آغاز پندرہ ستمبر سے صوبہ بھر میں کیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا اسفندیار خان خٹک نے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ڈی ایس اوز کے ساتھ منعقدہ میٹنگ کے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹریس سپورٹس مس رشیدہ غزنوی’ڈائریکٹر اکائونٹ امجد اقبال ‘ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن سید ثقلین شاہ ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ جان ‘ریجنل سپورٹس آفیسرز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز بھی موجود تھے

‘ڈی جی اسفندیار خان خٹک نے کہا کہ بیڈمنٹن’سکواش ‘ٹیبل ٹینس’ایتھلیٹکس’وایل بال ‘فٹبال ‘ہاکی کے ٹرائلز بوائز کے ہوں گے جبکہ گرلز کے ٹرائلز بیڈمنٹن ‘ٹیبل ٹینس ‘ ایتلھیٹکس اور والی بال میں ہوں گے ‘انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں ٹیلنٹ ہنٹ سکیم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں اور بہترین کھلاڑیوں کو نہ صرف صوبائی بلکہ قومی ٹیموں تک رسائی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کئی اہم منصوبے شروع کرچکا ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کو بہترین سہولتوں کی فراہمی ہے اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو بہترین کوچنگ کی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں تا کہ کھلاڑی اپنی بہترین صلاحیتوں کااظہار کرسکیں ‘

انہوں نے کہا کہ جن کھلاڑیوں کی تاریخ پیدائش یکم ستمر 2004 ہے وہ ان ٹرائلز میں شرکت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام پینتیس اضلاع اور اس کے ساتھ ساتھ ضم شدہ اضلاع کے کھلاڑی بھی ان ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں جو اپنی تمام دستاویزات کے ہمراہ رپورٹ کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پندرہ سو سے دو ہزار کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا جس کے بعد ان کی کوچنگ کی جائے گی اور انہیں ٹریننگ کرائی جائے گی ‘انہوں نے کہا کہ معذور کھلاڑیوں کو بھی یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے جس میں ایک ہزار بوائز و گرلز ایتھلیٹ شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ پچیس ستمبر سے خصوصی افراد کے لئے سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوچنگ کمیپ زیر نگرانی کوالیفائیڈ کوچز دس اکتوبر سے یکم نومبر تک منعقد ہوگا جبکہ چوتھے مرحلے میں تمام ٹرائلز والی گیمز کی جونیئر نیشنل چیمپئن شپ منعقد کی جائے گی جو ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کی نگرانی میں منعقد ہوں گی اور اس کے ساتھ متعلقہ ایسوسی ایشنز اور فیڈریشنز بھرپور تعاون کریں گی۔

تعارف: newseditor