کراچی(سپورٹسں رپورٹر) پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن اپنے تمام وابستہ اداروں ، عہدیداروں اور کھلاڑیوں کے لئے بروز بدھ 9 ستمبر کو رات 9 بجے قومی اینٹی ڈوپنگ ورچوئل سیمینار کی میزبانی کرے گا۔
پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان میں پہلی سپورٹس کی فیڈریشن ہے جواپنے کھلاڑیوں اور کوچوں کو اس طرح کے ویبنار اور تعلیمی پروگرام متعارف کروائے کے ساتھ مسلسل انعقاد کررہی ہے۔ ماضی میں اس طرح کی 4 سے زیادہ سرگرمیاں ہوچکی ہیں۔ سیف گیمز 2020 میں پاکستانی کھلاڑیوں کے مثبت ٹیسٹوں کی وجہ سے ،پاکستان اولمپک ایسوسیشن اور پاکستان سپورٹ بورڈ بھی اس موضوع پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔
یہ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ویبنار گزشتہ ہونے والے ویبنرز کے سلسلے میں سے ہی ہے جو کہ جوجیٹسو ایشین یونین کے تعاون سے کیا جارہا ہے۔ ڈوپنگ کنٹرول کے عمل اور ڈوپنگ کے خطرات کی وضاحت کے لیے کھلاڑیوں ، کوچز ، اور آفیشلز کی آسانی کے لئے نیشنل ویبنارکو مقامی زبان میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ویبنارکو مقامی زبان میں کرانے کا مقصد ڈوپنگ کنٹرول کے عمل اور ڈوپنگ کے خطرات کی آسان اہگہی
ہے۔
ویبنارمیں 2020 ممنوعہ فہرست ، مادے اور طریقوں کے بارے میں جاننے کے لئے منعقد کیا جارہا ہے۔
اس کے بعد ہفتے کے آخر میں انگریزی زبان میں جوجیتسو ایشین یونین کے ذریعہ ایک اور ویبنار منعقد کیا جائے گا۔
اسں نیشنل اینٹی ڈوپنگ ویبنار کو پاکستان کے ڈوپنگ کنٹرول ماہر ، ڈاکٹر عکسی مالِک، ممبر ، اینٹی ڈوپنگ اینڈ ایجوکیشن کمیٹی، جوجیٹسو ایشین یونین اور ڈاکٹر وردہ حمید ، ممبر ، میڈیکل کمیٹی، جوجیٹسو ایشین یونین، ویبنار سربراہی کرینگے۔
صدر ، پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن، خلیل احمد خان کے مطابق ویبنار واڈا کی کلین اسپورٹس پالیسی کے موضوع کے مطابق ہے۔
پاکستان جوجیٹسو فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سکریٹری طارق علی، ویبنار کا اہتمام اور میزبانی کریں گے۔