اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی کے زیر اہتمام ڈیفنس ڈے کی مناسبت سے نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد.

کراچی ( سپورٹس لنک رپوٹ ) اولمپئن اصلاح الدین الیون اور ڈاکٹر شاہ الیون کے درمیان نمائشی میچ دو دو گول سے برابر رہا. میچ سے قبل مہمان خصوصی رجسٹرار سرسید یونیورسٹی کموڈور ریٹائرڈ سید سرفراز علی کو اولمپُین سمیر حسین نے اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر شاہ ہاکی اکیڈمی کا وزٹ کرایا اور اکیڈمی کے جونیئر بچوں سے ان کا تعارف کرایا.

مہمان خصوصی نے نوجوان کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں شہداء اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا, انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج ملک کی سلامتی اور بقا کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں, انہوں نے شہر کراچی میں قومی کھیل کے فروغ کے لیے اکیڈمی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا.

دیگر معزز مہمانوں میں جان محمد, مبشر مختار, سیکرٹری الصغیر ہاکی کلب عظمت پاشا, صغیر حسین, محمد علی جعفری, اسد ظہیر, آل حسن اور جنید اسلم بھی موجود تھے.

اصلاح الدین الیون کی جانب سے حافظ سعد نے 1 اور شہیر قاسم نے 1 جبکہ ڈاکٹر شاہ کی جانب سے کھیلتے ہوئے حذیفہ شاہد نے 1 اور ریان الرحمان نے 1 گول کیا. امپائرنگ کے فرائض فہد خان اور افتخار نے سرانجام دیئے.

تعارف: newseditor