شعیب ملک کو زندگی میں بڑے خطاب ملے مگر سابق کپتان بابا کا خطاب ملنے پر شادمان

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے لیے سب سے بڑے خطاب کے بارے میں بتادیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب ملک نے بتایا کہ انھیں سالوں کے دوران کئی خطابات ملے، تاہم ’بابا‘ کا خطاب سب سے پسندیدہ ہے۔

اپنے پیغام میں شعیب ملک نے یہ بھی لکھا کہ اس خطاب کے لیے اس چھوٹے بچے (اذہان) کا شکریہ۔شعیب ملک نے اپنے بیٹے اذہان کا شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام کے ساتھ انھوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

تعارف: newseditor