پشاور( سپورٹس رپورٹر) انڈر 21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں انٹر ریجنل سوئمنگ چیمپئن کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ، پشاور ریجن نے 8 گولڈ ،دو سلور میڈلز جیت کر121 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، مردان ریجن نے 51 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ بنوں نے 23 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک واجد نے کھلاڑیوں میں ٹرافی ، میڈلز اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔
ان کے ہمراہ ، ڈائریکٹرآپریشن سید ثقلین شاہ ، صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی ، اکائونٹ آفیسر امجد خان ، ایڈمن آفیسر انٹر نیشنل سوئمراسد خان، اے ڈی سپورٹس ذاکراﷲ،ریجنل سپورٹس آفیسر سلیم رضا، کاشف فرحان،رضی اﷲ کوچز موبین خان
سلیم اختر سمیت،کیئرٹیکر یوسف آفریدی دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میں انٹر ریجنل سوئمنگ چیمپئن شپ عادل خان سوئمنگ پول پشاور میں منعقد ہوئے جس میں خیبرپختونخوا کے ساتوں ریجن سے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،
دوسرے روز کھیلے گئے مقابلوں میں سو میٹر بریسٹ سٹروک میں پشاور کے معاذ اختر نے گولڈ ، حماد نے سلور اور مردان کے تاشفین نے برائونز میڈل اپنے نام کیا ۔ سو میٹر فری سٹائل میں پشاور کے معاذ نے گولڈ، خارث نے سلور اور عمر نے برائونز میڈل اپنے نام کیا ۔
سو میٹر بیک سٹروک میں معاذ اختر ،خارث اور مردان کے عاقب علی نے بالترتیب گولڈ سلور اور برائونز میڈلز اپنے نام کئے ۔ پچاس میٹر بٹر فلائی میں پشاور کے حماد اختر نے گولڈ ،
مردان کے اسد نے سلور اور ثنان احمد نے برائونز میڈلز اپنے نام کئے ۔ پچاس میٹر بریسٹ سٹروک میں حماد اختر نے سونے حمزا گل نے چاندی اور مردان کے تاشفین نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ۔
مجموعی طور پر پشاور ریجن نے دس گولڈ میڈلز جیت کر 121 پوائنٹس کے ساتھ پہلی ، مردان نے 51 پوائنٹس کے ساتھ دوسری بنوں نے 23 پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور ڈی آئی خان نے 21 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔
آخر میں مہمان خصوصی نے فاتح کھلاڑیوں میں میڈلز ، سرٹیفکیٹس ، ٹرافی اور کیش انعامات تقسیم کئے ۔