سپورٹس کے فررو غ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں فنڈ کی کمی آڑے نہیں آنے دینگے ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز
انڈر21 گیمز ، انٹر ریجنل سوئمنگ چیمپئن شپ کا آغاز،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے باضابطہ افتتاح کیا
پشاور( عاصم شیراز)خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں کی وجہ سے رونقیں بحال ہوگئی،کرونا وبا کی وجہ سے عارضی طور پر گیمز معطل ہوئے تھے تاہم اب دوبارہ بحال ہوگئے۔ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق کھیلوں اور سیاحت کواگے لے کے جانا ہے لیکن اختیاطی تدابیر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈر 21 گیمز کے انٹر ریجنل کھیلوں کے سوئمنگ مقابلوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری سپورٹس اینڈ کلچر عابد مجید،ایڈیشنل سیکرٹری وقار علی ،ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان بھی موجود تھے۔چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ نیشنل ایونٹس تک تگ ودوڈائریکٹرٹ سپورٹس کی کامیابی ہے اور ان کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتاہوں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے بجٹ پر کٹ لگا ہے لیکن اسپورٹس کے فررو غ اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ میں فنڈ کی کمی آڑے نہیں آنے دینگے۔
اس کے بعد چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے پشاور سپورٹس کمپلکس میں کرکٹ اکیڈمی کا بھی دورہ کیا اور کوچز اور کھلاڑیوں کیساتھ بات چیت کی اس موقع ان کا کہنا تھا کہ ہمارا صوبہ بولنگ کے لحاظ سے کافی زرخیز ہے تاہم بیٹنگ پر فوکس رکھناچاہئے تاکہ خیبر پختونخوا کے بیٹسمن قومی کرکٹ ٹیم میں شاندار کرکاردگی کا مظاہرہ کر سکے۔ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بحالی کے لئے کلب لیول پر کرکٹ کو مضبوط کرنا چاہئے۔ انہوں سیکرٹری سپورٹس وکلچر عابد مجید کا اس حوالے سے خصوصی کمیٹی بنانے کے لئے ہدایات بھی دی۔