اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈونے انٹر نیشنل کیر ئیر میں 100 گول مکمل کر لیے ، کرسٹیانو رونالڈو نے یوئیفا نیشنز فٹبال لیگ میں سوئیڈن کیخلاف دو گول اسکور کر کے یہ کارنامہ سرانجام دیا اس کے ساتھ ہی وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔انٹرنیشنل میچز میں فٹبال کی تاریخ رقم کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ ایک مسلم فٹبالرعلی داعی ہیں،وہ فٹبال کی تاریخ کے پہلےٹاپ اسکورر ہیں جنہوں نے 149انٹرنیشنل میچز میں 109گول داغ کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
علی داعی 21مارچ1969 کو ایران کے شہر اردابیل میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1993 ءسے لیکر2006 ء تک ایرانی ٹیم کی نمائندگی کی اور فرینڈلی، انٹرنیشنل میچز میں 27،اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں 23،اے ایف سی ایشن کپ فائنلز میں 14،ایشین گیمز 9 اور فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں 38گول داغے۔انہوں نے31مارچ 2004 ءکو 2006ء فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں ٹیم کو لاؤس کیخلاف ایران کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا اور دو بار گیند کو جال کی راہ دکھا کرکے گولز کی سنچری مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
سابق ایرانی فٹبالر نے 1987ءمیں 19سال کی عمر میں فٹبال کیرئیر کا آغاز کیا، 1993ء میں تہران میں ہونے والے ایکو (اکنامک کارپوریشن آرگنائزیشن) کپ کیلئے علی دائی کو ایرانی ٹیم میں شامل کیا گیا اورانہوں نے پاکستان کیخلاف میچ سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا۔وہ 1994 ءفیفا ورلڈ کپ کوالیفائر رز کے ٹاپ اسکورر رہے اور 5میچز میں 4بار گیند کو جال کی راہ دکھائی۔مزید تفصیلات کیلئے ویڈیو لنک کو کلک کریں۔۔۔