انگلش پریمیئر لیگ،چیلسی نے برائٹن کو تین ایک سے شکست دیدی

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش میدانوں پر فٹبال کا بڑا میلہ بھی سج گیا، پریمئر لیگ میں چیلسی نے برائٹن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ چیلسی نے کھیل کا آغاز جارحانہ اندازمیں کرتے ہوئے 23 منٹ برتری حاصل کی۔ جورگینو نے پنلٹی کک پر پہلا اسکور کیا،

دوسرے ہاف میں بھی فُل ایکشن نظر آئے۔ چیلسی نے مزید دو گول کر دیئے، حریف برائٹن کی طرف سے ٹروسرڈ نے واحد گول کیا۔دوسرے میچ میں وولورہیمپٹن نے شیفیلڈ یونائیٹڈ کو دو صفر کی ہار سے دوچار کیا۔ فاتح ٹیم کی طرف دونوں گول میچ شروع ہوتے ہی کیے گئے۔ تیسرے اور پھر چھٹے منٹ کے ہیڈر نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ ایس او پیز کے باعث خالی اسٹینڈز کے باوجود کھلاڑیوں کے جوش و خروش نے سب کو پرجوش کر دیا۔

تعارف: newseditor