ٹور ڈی فرانس کا 16واں مرحلہ لینارڈ نے جیت لیا

پیرس() ٹور ڈی فرانس کا سولہواں مرحلہ لینارڈ کامنا نے جیت لیا، جرمنی کے سائیکلسٹ کی ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی، میدانی اور پہاڑی ٹریک پر رائیڈرز نے خوب جوش اور زور بازو دکھایا۔پیرس کے خوبصورت قدرتی مناظر میں سائیکلنگ ایونٹ کا سب سے بڑا معرکہ، ٹور ڈی فرانس کے 16 ویں مرحلے میں دنیا بھر کے رائیڈر اِن ایکشن ہوئے

ایک سو چونسٹھ کلومیٹر کا فاصلہ میدانی اور پہاڑی سلسلہ سائیکل سواروں کی مہارتوں اور توانائیوں کا کڑا امتحان ثابت ہوا۔جرمنی کے لینارڈ کامنا نے زبردست جوش دکھایا، مقررہ فاصلہ سب سے پہلے چار گھنٹے بارہ منٹ اور باون سیکنڈ طے کیا، ایونٹ کی پہلی اور کیرئر کی دوسری جیت کا اعزاز پایا۔ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس میں سلووینیا کے پرائمز روگلک کی مجموعی برتری برقرار رہی۔

تعارف: newseditor