نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ کے معاہدے میں دو سال کی توسیع

ویلنگٹن(سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ شین جرگنسین نے اپنے معاہدے میں توسیع کردی ہے جس کے بعد اب وہ مزید دو سال تک نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں بطور بائولنگ کوچ خدمات سرانجام دینگے، معاہدے میں اس توسیع کے بعد شین جرگنسین نیوزی لینڈ کی ٹیم کیلئے بطور فاسٹ بائولنگ کوچ سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے کوچ بن گئے ہیں،

جرگنسین گزشتہ نو سالوں سے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے ساتھ منسلک ہیں اور اب ان کے معاہدے میں 2022 تک کی توسیع کی گئی ہے، اس حوالے سے شین جرگنسین کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ مجھ پر اس قدر اعتماد کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرکے خوش ہوں اور یہ ایک بہترین ٹیم ہے جس کی کوچنگ سے میں لطف اندوز ہو رہا ہوں۔

تعارف: newseditor