پیرس(سپورٹس لنک رپورٹ)فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے جاری کوالیفائنگ رائونڈ میں دو کھلاڑیوں اور ایک کوچ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد پانچ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے، تاہم منتظمین نے ان میں سے کسی بھی کھلاڑی کا نام سامنے نہیں لایا ہے
اس حوالے سے منتظمین نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کوالیفائنگ رائونڈ میں دو پلیئرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں جبکہ ایک کوچ کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے،جن تین کھلاڑیوں کا اس کوچ کے ساتھ براہ راست رابطہ تھا ان تینوں کھلاڑیوں نے بھی ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔