پشاور( سپورٹس رپورٹر)خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ٹاپ ٹینس پلیئرز ٹریننگ کیمپ گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس کے ٹینس کورٹس پر شروع ہوگیا بوائز اور گرلز ٹینس ٹریننگ کیمپ کے لئے شیڈول ترتیب دیا گیا ہے سیکرٹری صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن عمرایاز خلیل کے مطابق صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر اور صدر ڈی آئی جی سلیم مروت کے کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کوروناوائرس کے لاک ڈان کے بعد دوسرا ٹریننگ کیمپ شروع کیا گیا ہے
کیمپ کا افتتاح چیئرمین صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر نے کیا ان کے ہمراہ سیکرٹری عمرایاز خلیل کوچز نعمان خان رومان خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں جبکہ کھلاڑیوں میں انڈر10 سے انڈر18 تک کے کھلاڑی شامل ہیں ان میں بوائز میں حمزہ رومان شاہ سوارخالد ایان آفریدی عبداللہ ثاقب عمر اور حامد اسرار سمیت دیگر کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ گرلز میں اورین مریم کلثومحریم عروج حناکشمالہ زینب سائرہ اور ہانیہ شامل ہیں کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ سے شروع ہونیوالے قومی مقابلوں کے لئے تیار کرنا ہے
کیمپ کے دوران میچ بھی منعقد کئے جائیں گے اور بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا قومی مقابلوں کے لئے انتخاب بھی کیا جائے گا صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز کے مطابق اس سے قبل بھی ایک ماہ کا ٹریننگ کیمپ لگایا گیا تھا اور اب یہ دوسرا کیمپ ہے جس میں گرلز کھلاڑیوں کو ایسوسی ایشن کی جانب سے ریکٹ اور گیند بھی فراہم کئے گئے ہیں
ممتاز پلیئر حریم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد ناگزیر ہے اس سے کھلاڑیوں کو تیاری میں بھرپور مدد ملتی ہے کوالیفائیڈ کوچز سے سیکھنے کا موقع ملتاہے انہوں نے کہا کہ ٹینس مہنگا کھیل ہیریکٹ اور گیندوں کا خرچ اٹھانابہت مشکل ہے صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن نے موقع فراہم کرکے اچھا اقدام کیا ہے
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کرنا چاہتی ہیں اور امید ہے کہ آنے والے وقت میں ہمیں مزید مواقع ملتے رہیں گے انہوں نے امید ظاہر کی یہ کیمپ قومی ٹینس چیمپئن شپ کی تیاری میں مدد گار ثابت ہوگا ۔