ٹا پ پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کو انعام دینے کا اعلان کیا گیا جو ابھی تک ایفا نہیں ہوسکا
پشاور( مسرت اللہ جان / سپورٹس رپورٹر(صوبائی حکومت کی جانب سے منعقد کئے جانیوالے انڈر 21 کے کھیلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو ابھی تک نقد رقم ادا نہیں کی جاسکی ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا نے بھی اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ہیں چھ مختلف کھیلوں میں نمایاں پوزیشن گولڈ ، برائونز اور سلور پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے صوبائی حکومت نے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا اور بالترتیب بیس ہزا ر،پندرہ اور دس ہزار روپے ہر ٹاپ پوزیشن ہولڈر کو دینے کا اعلان کیا گیا
مگرچھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ابھی تک کسی بھی کھلاڑی کو نقد رقم نہیں دی گئی یہ رقم اپریل سے شروع ہو جانی تھی اور اس سلسلے میں کھلاڑیوں کو بینکوں میں اکائونٹس کھولنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی تھی اور بعض کھلاڑیوں نے اپنے اکائونٹس بھی بنوائے تھے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے انہیں رقم نہیں دی گئی جس کے باعث ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں بددلی پھیل رہی ہیں جبکہ بعض ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں نے اب قیوم سپورٹس کمپلیکس میںاپنے کھیلوں کی پریکٹس کرنے سے مختلف ایسوسی ایشنز کو معذرت کرلی ہیں جس کی وجہ سے ایسوسی ایشنز بھی مشکل صورتحال سے دوچار ہوگئے ہیں . واضح رہے کہ سپورٹس کا محکمہ صوبائی وزیراعلی محمود خان کے پاس ہے اور اضافی چارج کی وجہ سے وزیراعلی خیبر پختونخوا اس شعبے کو توجہ نہیں دے پا رہے..