انگلش فٹبال کلب ویسٹ ہام کے منیجر اور دو کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

لندن(سپورٹس لنک رپورٹ)معروف فٹبال کلب ویسٹ ہام یونائیٹڈ کے منیجر اور دو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں، اس حوالے سے کلب کی انتظامیہ کو مطلع کردیا گیا ہے

ویسٹ ہام ٹیم کے ٹیم منیجر 57 سالہ ڈیوڈ موئس ، دفاعی کھلاڑی عیسیٰ ڈویپ اور جوش کولن نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، اس حوالے سے ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورنا سے متاثرہ ٹیم منیجر اور کھلاڑی فوری طور پر ٹیم سے الگ ہو گئے ہیں اور انہوں نے گھروں میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

تعارف: newseditor