لوئر دیر(نمائندہ خصوصی)گزشتہ روز سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لوئر دیر کے زیر انتظام تیمرگرہ میں خیبر پختونخوا انڈر16 گیمز کے ٹرائلزمنعقد ہوئے جس میں صوبائی ڈائریکٹریٹ سے چیف کوچ شفقت اللہ کی سربراہی میں مختلف گیمز کے پروفیشنل کوچزبرکت اللہ،شکور،حیات اللہ،ابراھیم،واصف اللہ اور عابد سمیت ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بخت شاہ زیب،نو تعینات اسسٹنٹ لوئر دیر ابرار احمد اور آل سپورٹس ایسوسی ایشن لوئر دیر کے صدر ملک شاہ نسیم خان،کلیم اللہ،عظمت حیات،سجاد حیات،محمد شاہ،فراز خان،عبدالودودعمران الدین ایڈوکیٹ ودیگرنے شرکت کی،اس موقع پر مختلف گیمز کے ٹرائلز کئے گئے
جس میں انتہائی شفاف اور منصفانہ انداز میں ہاکی اورفٹ با ل سے 9,9 کھلاڑی،والی بال سے 4،بیڈمنٹن سے2،ٹیبل ٹینس سے3 جبکہ اتھیلیٹکس سے 5 کھلاڑی چن لئے گئے،اس موقع پر آل سپورٹس ایسوسی ایشن لوئر دیر کے صدر ملک شاہ نسیم خان نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ٹرائلز کی طریقہ کار اور شفافیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوئر دیر میں پہلی بار سپورٹس میں میرٹ اور شفافیت کو تقویت دی گئی
جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کی ٹیلنٹ سامنے آئے گی انہوں نے ابرار احمدکی بطور آفس اسسٹنٹ لوئر دیر تعیناتی پر ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک کا بھی اشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے لوئر دیر میں سپورٹس ترقی ملے گا