پشاور(سپورٹس رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا تعاون سے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیس کے تعاون سے ضلع نوشہرہ آمان کوٹ میں منعقدہ ساتھ روزہ "انٹر کلب والی بال نائٹ نورنامنٹ” والی بال کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔فائنل میچ میںفائنل میں فاروق کلب اضاخیل نے گاڑووالی بال کلب کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ۔اس رنگارنگ تقریب کے مہمان خصوصی ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونچواہ ابراہیم خٹک اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن اور ڈی ایس اوجمشید بلوچ بھی موجودتھے ۔
انٹر کلب والی بال نائٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے 20 ٹیموں نے حصہ لیا۔ جس میں تمام کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کرتے ہویے اپنی صلاحیتوں کا کھل کرمظاہرہ کیا۔ والی بال ٹورنامنٹ فائنل گاڑو کلب بانڈہ نبی اور فاروق کلب اضاخیل کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ فاروق کلب اضاخیل نے 25-22 25 -23 پر گاڑو کو شکست دی۔اس موقع پر ڈی سی نوشہرہ نے جیتنے والے اور مین آف دی میچ کھلاڑیوں میں نقد کیش اور انعامات تقسیم کیں۔ اس دوران انہوں نے خطاب میں کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہوتی ہے نوجوان نسل کوزیادہ سے زیادہ صحت مندانہ سرگرمیاں مہیاکریں۔ کیونکہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو کھیلوں میں حصہ لیناانتہایی ضروری ہے ۔انہوں نے ضلع نوشہرہ میں مزید کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیا جسکے لیے تیاریاں شروع کرنے بھی ہدایت کردی ہے