پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)ایم جی زلمی کیمپ کے زریعے نئے کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش میں پشاور زلمی مینجمنٹ نے وزیرستان میں دو روزہ ٹرائلز اور ٹیلنٹ ہنٹ کا انعقاد کیا.
پشاور، جمرود، صوابی، سوات اور لاہور کے بعد پشاور زلمی کا وزیرستان میں دو روزہ ٹیلنٹ ہنٹ بھی نہایت کامیاب ثابت ہوا. پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف بھی خصوصی طور پر پشاور زلمی مینجمنٹ کے ہمراہ وزیرستان پہنچے.
زلمی اسٹار کرکٹرز کامران اکمل، وہاب رہاض لاہور کے بعد وزیرستان میں بھی نوجوان کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھے. ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم ، اسپن کنسلٹنٹ ارشد خان نے نہ صرف ٹرائلز لیے بلکہ ساتھ ہی نوجوان کرکٹرز کو کوچنگ ٹپس بھی فراہم کیں.
سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی کوششیں قابل تعریف ہیں،وزیرستان آکر بہت خوشی ہوئی، یہاں کرکٹ کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے، زلمی اسٹار فاسٹ باولر وہاب ریاض نے کہا کہ وزیرستان کی خوبصورتی اور لوگوں نے بہت متاثر کیا
اپنی فیملی کو بھی یہاں ضرور لاوں گا،.کامران اکمل نے کہا کہ وزیرستان کا موسم اور خوبصورتی دیکھ کر دل خوش ہوگیا.
چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ ایم جی زلمی کیمپ کے زریعے پشاور زلمی نے نوجوانوں کا صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم دیا
خوشی ہے کہ سابق کپتان راشد لطیف نے پشاور زلمی کے ساتھ وزیرستان جاکر کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی،وزیرستان کے نوجوان کرکٹرز نے ایم جی زلمی کیمپ کے انعقاد اور اسٹارکرکٹرز کی آمد پر خوشی کا اظہار اور پشاور زلمی کا شکریہ ادا کیا.
کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاون کے دوران پشاور زلمی نے #MGZalmiCamp کی ڈیجیٹل مہم کے زریعے نوجوان کرکٹرز کو ویڈیوز اپ لوڈ کرکے صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا تھا ۔ موصول ہونیوالی ہزاروں ویڈٰیوز میں سے زلمی کرکٹ تھنک ٹینک نے شارٹ لسٹ کرنے کے بعد کورونا وائرس کی ایس ا پیز کے تحت کرکٹ ٹرائلز منعقد کیے ہیں ۔ پی ایس ایل چھ کے لیے پشاور زلمی کی ایمرجنگ کٹیگری کے لیے نوجوان کرکٹرز کی تلاش جاری ہے ۔ٹرائلز کے بعد مختلف ٹیمیں بناکر میچز کا انعقاد بھی کیا جائیگا