ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواسپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر اہتمام مرد خواتین کھلاڑیوں کو سامنے لانے کیلئےایبٹ آباد میں 16سال سے کم عمر خواتین کھلاڑیوں اور میں مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں نچلی سطح پرٹیلنٹ کو تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت16سال سے کم عمر کھلاڑیوں کے ٹرائلز لینے کا سلسلہ جاری ہے
جن میں مختلف کھیلوں کے لیے باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹی میں سلیکٹ کی جارہی ہیں ،جنہیں پشاور میں مزید ٹریننگ دی جائے گی اس ضمن میں گزشتہ روز ضلع ایبٹ آباد میں خواتین ٹیموں کی سلیکشن کیلئے ٹرائلزسٹی سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئے
اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسروسیم فضل اعوان سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود ، کاشف ہدایت اللہ اور دیگر کی نگرانی میں ہونیوالے والی بال،ٹیبل ٹینس،اتھلیٹیکس، بیڈمنٹن کے کھیلوں کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا
ضلع ایبٹ آباد کے مرد کھلاڑیوں کے ٹرائلز کنج گراؤنڈ اور گورنمنٹ اہائی سکول نمبر تین پولیس گراوَنڈ اور جان شیر کان سکواش کمپلیکس مین منعقد ہوئے
سیلیکٹڈ کھلاڑیوں کی فہرستیں متعلقہ سپورٹس آفس اور ڈائریکتوریٹ آف سپورٹس کے پی کے کو پہنچا دی گئیں