ملتان(سپورٹس لنک رپورٹ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد آج کل اپنے اہل خانہ سے دور ہیں اور اپنی بیٹی کو بے حد یاد کررہے ہیں۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنی بیٹی کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں
اور ساتھ ہی کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ابا کی بیٹی، ابا کی جان ماشاءاللّٰہ، میں آپ کو بہت یاد کررہا ہوں میری جان۔‘سرفراز احمد کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 2 گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی،جسے اب تک تقریباً 5 ہزار مداح پسند کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا پہلا ایونٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ آج سے ملتان میں شروع ہورہا ہے
جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد سندھ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔یہرواں سال 28 جنوری کو سرفراز احمد کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، انہوں نے اپنے بڑے بیٹے عبداللّٰہ کے ہمراہ اپنی بیٹی کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی تھی اور مداحوں کو اپنی بیٹی کی پیدائش خبر سنائی تھی۔سرفراز احمد نے تصویر کے ہمراہ لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے بیٹی عطا کی ہے، الحمداللّٰہ، ماشاءاللّٰہ۔