روہیت شرما کو گھر بیٹھنے کا مشورہ

بنگلادیش کے خلاف ون ڈے میچ میں انگوٹھے کی انجری کا شکار ہونے والے بھارتی کپتان روہیت شرما کو سابق بھارتی کپتان اجے جڈیجا نے دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بجائے گھر بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔بھارتی کپتان روہیت شرما انگوٹھے کی انجری کے باعث بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے تھے، روہیت شرما کی غیر موجودگی میں کپتانی کے فرائض کے ایل راہول نے سرانجام دیے تھے۔تاہم اب بھارتی میڈیا رپورٹس میں 22 دسمبر کو بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں روہیت شرما کی واپسی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے لیکن بھارتی میڈیا سمیت سابق بھارتی کھلاڑی بھی روہیت کی واپسی کو سلیکشن کے حوالے سے درد سر تصور کر رہے ہیں جس کا برملا اظہار سابق کھلاڑی مختلف پروگراموں میں بھی کر رہے ہیں۔

 

بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں روہیت شرما کی غیر موجودگی میں بھارتی ٹیم میں شبمن گل اور چتیشور پجارا نے بہترین سنچریز سکور کی تھیں، اب امکان ہے کہ روہیت کی واپسی ان دونوں کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو باہر بٹھا سکتی ہے۔ ان خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق کپتان اجے جڈیجا کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ تب ہی تو بول رہا ہوں کہ روہیت کو بولو گھر بیٹھے، جب کسی کھلاڑی کے ہاتھ میں فریکچر ہو اور وہ 10 دن تک بلا نہ پکڑ سکے، اگرچہ وہ ٹھیک ہو بھی جائے تو وہ اگلے دن ٹیم جوائن نہیں کرسکتا اور ہمیں ابھی تک چوٹ کی نوعیت نہیں پتہ، ہم ایک عارضی حل تلاش کر رہے ہیں اور یہ روہیت کے لیے بہترین حل ہے کہ وہ گھر بیٹھے۔

error: Content is protected !!