ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) قومی خواتین سکواش چمپئن شپ آل پاکستان جان شیر خان سکواش کمپلیکس ایبٹ آباد میں دوسرے رائونڈَ کا آغاز مہمان خصوصی ملک غلام مرتضے تھے جبکہ انکے ہمرا ہ سکواش ایسوسی ایشن کے صدر سکواش لیجنڈ قمر زمان خان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر طارق محمود سید ابرار شاہ راشد جاوید شوکت حسین منور زمان خان اور دیگر بھی موجود تھے
ایونٹ کے تیسرے روزد ایونٹ کے اہم میچ میں آرمی کی مدینہ ظفر نے آرمی ہی کی آمنہ فیاض کو ایک کانتے دار مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنائی سندھ کی ذینب خان نے ایس این جی پی ایل کی نورالعین اعجاز کو تین ایک سے
شکست دی واپڈا کی کومل خان نے کے پی کی حرا عقیل کو تین صفر سے شکست دی ایس این جی پی ایل کی نورالہدی نے ایس این جی پی ایل کی ایمن شہباز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دی پنجاب کی روشنا محبوب نے کے پی کی کلثوم کو تین صفر سے شکست دے دی واپڈا کی صائمہ شوکت نے آرمی کی کائنات کو تین صفر سے شکست دی کے پی کی نمرہ عقیل نے زیڈ ٹی بی ایل کی کی زویا خالد کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دے دی آرمی کی فائزہ ضفر نے کے پی کی مائرہ حسین کو تین صفر سے شکست دی
جبکہ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں آرمی کی مدینہ ظفر نے سندھ کی زینب خان کو تین صفر سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی دوسرے کوارٹر فائنل میں ا ایس این جی پی ایل کی نورالہدی نے واپڈی کی کومل خان کو ایک کانٹے دار مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی تیسرے کوارٹر فائنل میں واپڈا کی صائمہ شوکت نے زیڈ ٹی بی ایل کی روشنا محبوب کو انتہائی کانٹے دار مقابلے کے بعد تین دو سے شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا
چوتھے کوارٹر فائنل میں آرمی کی فائزہ ظفر نے کے پی کی نمرہ عقیل کو تین صفر سے شکست دیکر ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی اس موقع پر سکواش لیجنڈ قمر زمان خان نے کہا کہ ایبٹ کا موسم کھیلوں کے لئے انتہائی آئیڈیل ہے اور یہاں مزید اچھے ٹورنامنٹ منعقد کئے جائیں گے تاکی یہاں کے کھلاڑیوں کو مزید سیکھنے کے مواقع مل سکیں ڈائریکٹر ٹورنامنٹ طارق محمود نے ملک غلام مرتضی اور قمر زمان خان کا شکریہ ادا کیا کہ قیمتی وقت نکال کر یہاں تشریف لائے