کراچی کی ثناء عروج اوربسمہ امجد نے پہلا آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ جیت لیا

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ)کراچی کی ثناء عروج اوربسمہ امجد نے پہلا آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ جیت لیا، مردان کی گل پری اورلاہور کی شامیر راجپوت پر مبنی جوڑی نے دوسری پوزیشن حاصل کی، ثناء عروج کو ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔ یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی کے زیراہتمام گورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی میں”پہلے آل پاکستان ویمن ڈبل وکٹ کرکٹ کپ ”میں ملک بھر سے 26ٹیموں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مسلم لیگ(ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیر محمداعجازالحق نے محترمہ نورین فاروق، کالج پرنسپل پروفیسرڈاکٹرزاہدہ پروین ، ڈی اوسپورٹس شمس توحید عباسی، اسماعیل قریشی،سابق ٹیسٹ کرکٹر مسعود انور، سرفرازاحمد،محمداعجاز،پروفیسر مریم، شازیہ جاوید،شفقت نیازی،عرفان خان،محمدمنور، صنوبرگل اوردیگر آفیشلز کے ہمراہ جیتنے والی کرکٹرز میں ٹرافیاں اور نقدانعامات تقسیم کئے ۔دو روزجاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں شاندارمقابلے دیکھنے کوملے ۔

تعارف: newseditor