پی سی بی نے کے پی ایل سیزن ٹو کا این او سی جاری کردیا،عارف ملک

کشمیر پریمیئر لیگ کے صدر عارف ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کشمیر پریمیئر لیگ سیزن ٹو کے لئے این او سی جاری کرکے کے پی ایل پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کیا ہے جس کیلئے ہم پی سی بی کے بے حد شکر گزار ہیں، یہ کامیابی صرف کے پی ایل انتظامیہ کی ہی نہیں بلکہ ہر اس کشمیری کی ہے جو اس لیگ کا انعقاد چاہتا ہے

 

انہوں نے کہا کہ سیزن ون میں ہم نے دیکھا کہ آزاد کشمیر کیساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کی عوام نے بھی کے پی ایل کے میچز بہت جوش و خروش کیساتھ دیکھے تھے ہماری لیگ جتنی مقبول آزاد کشمیر میں ہے اتنی ہی مقبوضہ کشمیر میں بھی ہے

 

انہوں نے کہا کہ کے پی ایل میں کشمیری کرکٹرز کو زیادہ موقع ملے گا کیونکہ یہ لیگ کشمیری کرکٹرز کیلئے ہی ہے، لیگ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے اس مرتبہ میچز پہلے سے بھی زیادہ دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہونگے اور پاکستان سمیت پوری دنیا کے کرکٹ فینز ان میچز سے محظوظ ہونگے

 

عارف ملک نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کے سیزن ٹو میں ایک ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ٹیموں کی تعداد چھے سے بڑھ کر سات ہوگئی ہے، آنیوالے وقت میں دنیا کا ہر کھلاڑی کے پی ایل کا حصہ ہوگا، عارف ملک نے کہا کہ دوسرے سیزن کے انعقاد کیلئے ہمیں بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا الحمدللہ ہم نے تمام چیلنجز کا سامنا کیا اور جو چیزیں ہم سے طلب کی گئیں وہ ساری ہم نے فراہم کی، کے پی ایل کے سیزن ون کی آڈٹ رپورٹ بھی تیار کرلی گئی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کا تعاون کرنے پر انکا تہہ دل سے شکریہ اداء کرتے ہیں

error: Content is protected !!