پشاور ( مسرت اللہ جان ) پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کی بلڈنگ میں واقع باتھ روم کی فنشنگ کو مکمل کئے بغیر ہی اسے عام افراد کیلئے کھول دیا گیا ہے ۔ جبکہ ٹھیکیدار کو ادائیگی بھی کردی۔گئی ہیں ۔
ڈائریکٹریث آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر انتظام قیوم سپورٹس کمپلیکس کی نئی بلڈنگ میں لوگوں کیلئے دو کمروں میں علیحدہ باتھ رومز ہیں جن میں قیک کمرے میں تین باتھ رومز بنائے گئے ہیں
زرائع کے مطابق حال ہی میں نئے بننے والے ان باتھ رومز کی فنشنگ بھی نہیں کی گئی اور اس سے کنٹریکٹر نے جان چھڑاتے ہوئے انتظامیہ کے حوالے کردیا نئی باتھ رومز کے دروازوں پر رنگ بھی نہیں کیا گیا جبکہ اسکے دروازوں کے قبضے بھی حال ہی میں بغیر فنشنگ کئے لگائے گئے ہیں ۔
باتھ رومز کے بجلی کے وائر تو نکالے گئے ہیں تاہم اس میں بھی نہ تو لائٹس لگائے گئے ہیں نہ ہی انہیں محفوظ رکھا گیا ہے کنٹریکٹر و ٹھیکیدار نے میٹریل بھی دروازں کا انتہائی گھٹیا استعمال کیا ہے اور نئے لگائے گئے دروازے زنگ آلود بھی ہو چکے ہیں جنہیں حال ہی میں لگایا گیا تھا ۔۔
۔دوسری طرف محکمہ سپورٹس نے بھی آنکھیں بند کرکے کسی چیز کو دیکھے بغیر ادائیگی کردی ہے ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سپورٹس کے اضافی وزارت رکھ رہے ہیں جس سے وہ سپورٹس کے شعبے کو توجہ نہیں دے پارہے ۔۔