رافیل نڈال نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

پیرس (سپورٹس لنک رپورٹ)سپین کے رافیل نڈال نے 13ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل جیت کر راجر فیڈرر کا 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں نڈال نے سربیا کے نواک جوکووچ کو شکست دی۔

فرنچ اوپن ٹائٹل کے فائنل میں نڈال ابتدا ہی سے چھائے رہے اور پہلے سیٹ میں جوکووچ ایک بھی گیم نہ جیت سکے جب کہ نڈال نے 0-6 سے سیٹ اپنے نام کیا۔دوسرے سیٹ میں بھی نڈال حاوی رہے اور 2-6کی کامیابی کے ساتھ میچ میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔تیسرے سیٹ میں جوکووچ نے مقابلہ کیا لیکن سیٹ پھر بھی نہ جیت پائے اورنڈال نے 5-7 کی کامیابی کے ساتھ 13 ویں مرتبہ فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تعارف: newseditor