پشاور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ کھیل ثقافت آثار قدیمہ وامور نوجوانان خیبر پختونخوا کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ پشاور میں منعقدہ خواجہ سراء سپورٹس فیسٹیول کے لئے 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے ان اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں کہ فیسٹیول کے لئے 19 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ ایک وضاحتی بیان میں ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ کھیل کے تحتخواجہ سرائوں کیلئے خصوصی سپورٹس گالا کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس کے لئے ٹرانس جینڈرز کے صوبائی صدر سے تمام خواجہ سرائوں کو مختلف کھیلوں میں حصہ لینے کی دعوت دی گئی تھی
محکمہ کھیل نے200کھلاڑیوں کے لئے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں انتظامات کئے تھے پشاور کے 50 خواجہ سراء کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا، 200کھلاڑیوں کے لئے کٹس ، کھیلوں کے سامان اور ٹی اے ڈی اے و انعامات وغیرہ کیلئے 10لاکھ روپے مختص کئے گئے
نظامت امور نوجوانان اور محکمہ کھیل کے باہمی اشتراک سے بہت جلد دیگر اضلاع میں سپورٹس گالا کا اہتمام کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق سالانہ تمام اضلاع کے ٹرانس جینڈرز کے مابین بین الصوبائی مقابلے بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے سے ٹرانس جینڈرز بین الاقوامی سطح پر نام پیدا کر سکتے ہیں۔