کرکٹ

سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ،بابر اعظم

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ ہر روز پاکستان کی خدمت کر کے اپنے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پاکستان کے اسٹار بیٹسمین بابر اعظم نے پیغام جاری کیا اور سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

بابر اعظم نے اپنے مداحوں کے لئے پیغام لکھا کہ وہ کبھی بھی اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لئے کوشش کرنا نہ چھوڑیں۔پی ایس ایل میں شامل انگلش بیٹسمین ٹام بین ٹین نے بھی بابر اعظم کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔15 اکتوبر 1994 کو لاہور میں پیدا ہونے والے بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے پہلا انٹرنیشنل ٹیسٹ میچ 13 اکتوبر2016 کو کھیلا تھا۔بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو31مئی2015 اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ڈیبیو7ستمبر2016 کو کیا تھا۔

Related Articles

Back to top button