لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ میں سندھ، بلوچستان اورناردرن کی انڈر19 ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میںعدیل میو کی مسلسل دوسرے میچ میں عمدہ کارکردگی اور عالیان محمود کی بہترین باؤلنگ نے دفاعی چیمپئن سندھ کو ایونٹ میں دوسری کامیابی دلادی۔ 205 رنز کے تعاقب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم محض 166 رنز ہی بناسکی۔ عالیان محمود نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ا س سے قبل محض 67 رنز پر آدھی ٹیم کے پویلین واپس لوٹنے پر عدیل میو نے نصف سنچری اسکورکرکے ٹیم کو سنبھالا دیا۔عدیل میو کے 54 رنز کی بدولت سندھ نے 48.1 اوورز میں 204 رنزبنائے۔اظہار احمد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔عالیان محمود کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اسکور کارڈ:
سندھ انڈر19:48.1اوورز میں 10/204، عدیل میو 54 اور شہریار رضوی 32، اظہار احمد 4/25 اور احمد خان 2/26
کے پی انڈر19: 46 اوورز میں 10/166، محمد فاروق 50 اور ناصر فراز 28، عالیان محمود 4/35 اورکاشف علی 2/9
ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ باؤلر اورنگزیب کی شاندار باؤلنگ کی بدولت بلوچستان نے سدرن پنجاب کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔بلوچستان انڈر19 ٹیم نے 169 رنز کا ہدف 38.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اوپنر حسیب اللہ 46 رنز بناکر ٹاپ اسکور ررہے۔فیصل اکرم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 42 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھا نے والے اورنگزیب کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اسکور کارڈ:
سدرن پنجاب انڈر19: 38.3 اوورز میں 10/168؛ مبشر علی 37اور محمد فیضان 36،اورنگزیب 4/42اورحکمت اللہ 2/26
بلوچستان انڈر19:38.2 اوورز میں 5/169؛ حسیب اللہ 46اوریاسر خان 32، فیصل اکرم 2/31 اورمحمد شہزاد 1/24
رانا نوید الحسن کرکٹ اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں حسین کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت نے ناردرن نے سنٹرل پنجاب 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔مڈل آرڈر بیٹسمین نے 84 گیندوں پر 6 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔ انہوں نے عبدالفصیح کے ہمراہ چوتھی وکٹ کے لیے 86 رنزجوڑے۔ عبدالفصیح 55 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب کی انڈر 19 ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 239 رنز بنائے۔ افضال منظور 51 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ مبصر خان نے 4 اور سجاد خان نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حسین کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
اسکور کارڈ:
سنٹرل پنجاب انڈر19: 50 اوورز میں 9/239 ؛افضال منظور 51* اورحسنات عباس 47 ، مبصر خان 4/30 اور سجاد خان 3/36
ناردرن انڈر19:45.5 اوورز میں 7/241؛ حسین 102* اور عبدالفصیح 55، عمرایمان 2/21 اور منیب واصف 1/27