لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ))قومی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے سب سے کم توجہ کھیلوں کی ترقی پر دی ہے۔محمد حفیظ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان کو ٹیگ کرتے ہوئے شکوہ کیا کہ گزشتہ دو برسوں میں کھیلوں کی ترقی کیلئے کوئی اقدامات دیکھنے میں نہیں آئے۔
انہوں نے لکھا کہ ’کھیلوں کے انفراسٹرکچر اور ترقی کو سب سے کم ترجیح دی گئی۔‘محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ’افسوس کی بات ہے کہ نئی منتخب حکومت نے کھیلوں کی ترقی کیلئے کوئی مناسب اقدامات نہیں کیے۔‘کرکٹر نے لکھا کہ ’عمران خان اور ان کی کابینہ سے درخواست ہے کہ وہ میری درخواست پر غور کریں۔‘