پشاور(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواٹیبل ٹینش چمپئن شپ 24تا26اکتوبرایبٹ آباد میں منعقد ہوگی۔اس ایونٹ میں صوبے کے مختلف ڈویژن سے مرد وخواتین کھلاڑی سنگل ایونٹ ،ڈبل اور ٹیم ایونٹ میں حصہ لیںگے ،چمپئن شپ کی کامیابی کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔
خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر کفایت اللہ خان اور سیکرٹری عثمان عمر نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے خیبر پختونخواٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے صوبے میں ٹیلنٹ تلاش کرکے سامنے لانے کیلئے ایک بہترین پروگرام تشکیل دیدیاگیاہے،جسکے تحت جونیئر اورسینئر کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے ٹریننگ کیمپ کا سلسلہ شروع کردیاہے جبکہ اسکے ساتھ ہی پشاور سمیت مختلف اضلاع میں انٹر کلب اور انٹر ڈسٹرکٹ اور انٹر ڈویژنل مقابلوں کا آغازبھی کردیاہے اور24تا26اکتوبر کو ایبٹ آبادمیں خیبر پختونخواٹیبل ٹینس چمپئن شپ کا انعقاداسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس ایونٹ میں صوبے کے تمام ڈویژن سے مرد وخواتین کھلاڑی حصہ لینگے۔اس چمپئن شپ میں مینزسنگل ،میزڈبلز،وومینزسنگل،وومینزڈبلزاور ٹیم ایونٹ کے مقابلے کھیلے جائینگے ۔