ایبٹ آباد(سپورٹس رپورٹر)خیبر پختونخواٹینل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چناروںکے شہر ایبٹ آباد میںمنعقدہ تیسرے آل خیبر پختونخوا سید آصف علیشاہ میموریل ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں پشاوروایبٹ آبادکے کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے چمپئن شپ فائنل رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
کنج گرائونڈ ایبٹ آباد کے انڈور ہال میں کھیلے جانیوالے اس ایونٹ کے دوسرے روز کے خواتین کے ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میچزمیں پشاور ٹیم کی کھلاڑیوں اقراء رحمن،ام حلیمہ اور حوریہ حمیم نے ڈی آئی خان کی مریم ،صنم اور صدف کوشکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میںایبٹ آباد کی شمائلہ،کومل اور نمرہ نے صوابی ٹیم کی کھلاڑیوںحیانور،حبہ اقبال اور سفیرہ کو ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
مردوںکے ٹیم ایونٹ مقابلوںمیں ایبٹ آباد کے کھلاڑیوںزاہد،ساجد اورذیشان نے صوبے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی نمائندگی کرنیوالے ابصار علی ،فضیل او رفاحد کو 3-1سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پشاورٹیم کی ٹیم نے ہری پور کو 3-0سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گئے۔
اس قبل کوارٹر فائنل کے میچزمیں پشاور کے امم خواجہ ،حسیب خواجہ اور شایان فاروق نے کوہاٹ کے حنزلہ،عاصم جان او رمنان کوہرایا،ایبٹ آباد کی جانب سے زاہد ،ساجد اور ذیشان نے صوابی کے سید جابر،ہارون جا اور حمزہ کو3-0سے شکست دیکر سیمی فانل میں پہنچ گئے تھے ۔اسی طرح خواتین کے سنگل ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں ایبٹ آباد کی لائبہ نے کوہاٹ کی ادینہ کو 2-0سے شکست دی
جبکہ کوہاٹ کی سیدہ آئنہ نے صوابی کی حیانور کو 2-1سے زیر کیا،پشاور کی سیدہ مریم نے ایبٹ آباد کی کومل کو 2-0سے ،صوابی کی حبہ اقبال نے صوابی ہی کی سفیرہ کو 2-0سے شکست دیکر اگلے رائونڈ میں پہنچ گئی۔ مقابلوں میں شریک مرد خواتین کھلاڑیوںنے خوشی کا اظہار کیاکہ کافی عرصہ بعد ایبٹ آباد میں انہیں کھیلنے کا موقع فراہم کیاگیااور توقع ظاہر کیاکہ انشاء اللہ آئندہ بھی اس طرح کے بہترین ایونٹس منعقد کئے جائینگے
پشاور سے تعلق رکھنے والی کم عمر اور باصلاحیت خاتون کھلاری ام حلیمہ نے بتایاکہ ٹیبل ٹینس انکی زندگی ہے وہ سکول سے سیدھاسپورٹس کمپلیکس میں پریکٹس کیلئے جاتی ہوں ،اپنے کوچز میاں ابصار علی اورکائنات ملک سے ٹیبل ٹینس کی ٹریننگ لے رہی ہیں اور روزانہ کی پریکٹس سے انکے کھیل نکھار آگیاہے اور اللہ کے فضل سے دن بدن بہترین آرہی ہے ،انہوںنے اس عزم کا اظہار کیاکہ وہ اپنی بڑی بہنوں نمرہ رحمن اور اقراء رحمن کی طرح ٹیبل ٹینس کی دنیامیں نہ صر ف اپنابلکہ خیبر پختونخواور پاکستان کانام روشن کروںگی۔
صوابی سے تعلق رکھنے والی کھلاڑی حیانور کا کہناتھاکہ وہ بچپن سے ٹیبل ٹینس کھیل رہی ہیں ،صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے روح رواں کفایت اللہ خان ہمیں بھر پور سپورٹ دے رہے ہیںاور انکی اس سپورٹ کے باعث ہمیں بنیاد ی وسائل ہوئی ہے اور اگر اللہ نے چاہا تو ایک دن ضرور بلندیوں کو چولوںگی۔