لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس کے 5پریکٹس کورٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جمعہ کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پریکٹس کورٹ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ کے ساتھ ہی بنائے جائیں گے، ان پر 5کروڑ روپے لاگت آئے گی، تمام سہولیات دیں گے
یہ ایک سال کی مدت میں بنائے جائیں گے اور ان میں عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ پروفیشنل کھلاڑی عالمی مقابلوں کے لئے تیاری کرسکیں، لان ٹینس کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کررہے ہیں، نیا ٹیلنٹ سامنے لانے کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی لان ٹینس اکیڈمی 2نومبر کو شروع ہورہی ہے، جس کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے،اکیڈمی میں 4سے 12سال تک کے ایج گروپ کے بچے تربیت حاصل کرسکیں گے،ٹینس کا شوق رکھنے والے بچے جلدازجلد رجسٹریشن کرائیں۔