نئی دہلی (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ کے بعد اب بھارت نے سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا بطور اعزازی چیئرمین پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کا خیر مقدم کیا ہے
بوم بوم ڈس ایبلڈ کرکٹ کو مزید آگے لیکر جائیں گے۔ انڈین فیزیکل چیلنج کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیریٹری روی چوہان نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں سب سے پہلے میں شاہد آفریدی کی پاکستان فیزیکل ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعزازی چیئرمین بننے پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ شاہد آفریدی بوم بوم دنیا کیلئے ایک بہت بڑا نام ہے جب شاہد آفریدی کھیلتے تھے تو وہ اپنے کھیل کے ذریعے دنیا کو متاثر کرتے تھے اور آج وہ بطور اعزای چیئرمین پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل ہو گئے ہیں اور ان کی شمولیت سے اس کا فائدہ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کو ہوگا کیونکہ انہوں نے شاندار کرکٹ کھیلی ہے اور دنیا میں اپنا نام روشن کیا ہے۔ روی چوہان نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں موجود تمام ڈس ایبلڈ کرکٹرز کو بھرپور فائدہ ملے گا۔
کھلاریوں کی مشکلات اور چیلنجوں کوشاہد آفریدی حل کرپائیں گے اور اس سے نہ صرف پاکستان کو فائدہ ہوگا بلکہ اس سے دوسرے تمام ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔ اور یہ کرکٹ زیادہ تر ایشیاء میں کھیلی جارہی ہے، اس کے نتیجے میں ایشین ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔ہندوستان کی جنرل سیکریٹری انڈیا فیزیکل چلینج کرکٹ ایسو سی ایشن نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ شاہد آفریدی ڈس ایبلڈ کرکٹ کا بڑانڈایمبسڈیڈر بنیں اور اسے پوری دنیا میں لے جائیں تاکہ ہر شخص فیریکل ڈس ایبلڈ کرکٹ کے بارے میں جان سکے، خاص طور پر وہ ممالک جو آئی سی سی پینل میں ہیں، میں شاہد آفریدی کو اعزازی چیئرمین بننے پر پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری امیر الدین انصاری کو مبارکباد دیتا ہوں۔